18 اپریل 2014 - 13:44
ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں مکمل شفاف

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے تاکید کی ہے کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں مکمل شفاف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رضا نجفی نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو کی رپورٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کو پرامن و شفاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں پیش کی گئی باتیں اگر صحیح ہیں تو تعجب کا مقام ہے کیونکہ آئی اے ای اے کے ساتھ موجودہ تعاون کے ماحول میں اس طرح کے موضوع پیش کئے گئے۔انہوں نے ویانا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تاکید کی کہ جنیوا معاہدے کے مطابق اقدامات کرنے اور اسی طرح تعاون کے لئے ہونے والے عملی اقدامات کی انجام دہی سے ایران نے رضا کارانہ طور پر ایسے اقدامات کئے ہیں جن کی بنیاد پر تمام ایٹمی سرگرمیاں شفاف تھیں اور خود ایجنسی کی تمام رپورٹوں میں بھی تمام سرگرمیوں کے پرامن ہونے پر تاکید کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایجنسی کی تمام رپورٹوں میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ ایجنسی کو ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح کا انحراف نہیں ملا ہے۔ رضا نجفی نے کہا کہ ایران کی جانب پروٹوکول کا موقف بھی، کہ جس کی جانب امانو نے اشارہ کیا ہے، پوری طرح سے واضح و روشن ہے۔  انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں متعدد موضوعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور غیر منصفانہ پابندیوں کے مکمل طور ہٹائے جانے تک کسی کو بھی اس کے عملی ہونے کی امید نہیں کرنی چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲